سندھ میں گورنر کی تبدیلی کی باز گشت، کئی نام سامنے آگئے ، کس شخصیت کو مبارکباد دی جا رہی ہے ؟ جانیے

سندھ میں گورنر کی تبدیلی کی باز گشت، کئی نام سامنے آگئے ، کس شخصیت کو ...
سندھ میں گورنر کی تبدیلی کی باز گشت، کئی نام سامنے آگئے ، کس شخصیت کو مبارکباد دی جا رہی ہے ؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ سندھ میں گورنر کی تبدیلی کی خبریں  آنے کے بعد کئی نام سامنے آگئے  جبکہ ایک  شخصیت کو  پیشگی مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے ۔خبر رساں ادارے "پی پی آئی" کے مطابق سندھ میں گورنرکی تبدیلی کی باز گشت کیساتھ ہی کئی نام سامنے آگئے ہیں  متحدہ کی نسرین جلیل ،خوش بخت شجاعت اورسابق نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقرکے نام نئے گورنر سندھ کیلئے زیر گردش ہیں۔

 جسٹس (ر) مقبول باقر کا  اس سلسلے میں کہنا ہے کہ فی الحال مجھے اس حوالے سے معلوم نہیں تاہم لوگ مبارکبادیں دے رہے ہیں۔