ایرانی صدر کا دورہ پاکستان پہلے سے طے شدہ تھا،ایران اسرائیل  صورتحال کا اس سے کوئی تعلق نہیں،اسحاق ڈار

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان پہلے سے طے شدہ تھا،ایران اسرائیل  صورتحال کا اس ...
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان پہلے سے طے شدہ تھا،ایران اسرائیل  صورتحال کا اس سے کوئی تعلق نہیں،اسحاق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سربراہ مملکت کے دورے فوری طور پر پلان نہیں ہوتے،ایران کے صدر کا دورہ پاکستان پہلے سے طے شدہ تھا،ایران اسرائیل  کے درمیان صورتحال ابھی پیدا ہوئی اس کا اس دورے سے کوئی تعلق نہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے میڈیا نمائندوں سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب کے وفد کا دورہ پاکستان خوش آئند رہا،کچھ سیاسی جماعتیں سعودی وفد کے دورے پر سیاست کررہی ہیں جو افسوسناک ہے،حکومت نے بیرونی سرمایہ کاری کیلئے جو اقدامات کئے ہیں اسے سراہا گیا ہے،سعودی وفد نے سرمایہ کاری کیلئے اقدام کی تعریف کی ہے،ان کا کہناتھا کہ ہماری خارجہ امور سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن امن ہے،ہم مسائل کا پرامن حل چاہتے ہیں،ہم غزہ میں جنگ بندی چاہتے ہیں،خارجہ پالیسی ایک جیسی ہے میرے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا،ہم سفارتکاری کو معاشی و اقتصادی سفارتکاری کی جانب لیکر جا رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ 28اور 29اپریل کو سعودی عرب میں ورلڈاکنامک فورم کا خصوصی اجلاس ہونے جارہا ہے،وزیراعظم شہبازشریف اور میں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے،ورلڈاکنامک فورم اجلاس کے بعد اسلامی ممالک کی تنظیم اور آئی سی کا گیمبیامیں اجلاس ہے، ان کاکہناتھا کہ 2اور3مئی کو او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوگا،میں اوآئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا، او آئی سی سربراہ اجلاس 4اور5 مئی کو ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف او آئی سی کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان کی معیشت 2018میں مستحکم ہو رہی تھی،سیاست کو ملکی مفاد میں مقدم نہیں سمجھنا چاہئے،بشام واقعے کی تحقیقات ہورہی ہیں، چینی باشندوں کی پاکستان میں سکیورٹی اولین ترجیح ہے،بہت جلد ذمے داروں کو کیفرکردار تک پہنچا دیں گے،ان کاکہناتھا کہ ایران اور اسرائیل کے معاملے پر دفتر خارجہ نے اپنا بیان جاری کیا تھا،سربراہ مملکت کے دورے فوری طور پر پلان نہیں ہوتے،ایران کے صدر کا دورہ پاکستان پہلے سے طے شدہ تھا،ایران اسرائیل  کے درمیان صورتحال ابھی پیدا ہوئی اس کا اس دورے سے کوئی تعلق نہیں،ایرانی صدر کا دورہ 22 ، 23اور 24اپریل کو ہوگا،ان کاکہناتھا کہ  مجھے افغانستان کے دورے کی دعوت آئی ہوئی ہے مناسب وقت پر دورہ کریں گے،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے، سفارتی امور کو حتمی شکل دینے کے بعد امید ہے دورہ ہوگا۔