اسرائیلی شہریوں کی اکثریت نے ایران پر جوابی حملے کی مخالفت کر دی ، تازہ ترین سروے میں تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

اسرائیلی شہریوں کی اکثریت نے ایران پر جوابی حملے کی مخالفت کر دی ، تازہ ترین ...
 اسرائیلی شہریوں کی اکثریت نے ایران پر جوابی حملے کی مخالفت کر دی ، تازہ ترین سروے میں تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب (خصوصی رپورٹ) اسرائیلی شہریوں کی اکثریت نے ایران پر جوابی حملے کی مخالفت  کر دی ، تازہ ترین سروے میں تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں  ۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی شہریوں کی اکثریت نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر ڈرونز اور میزائل حملوں کا جواب دینے کی مخالفت کردی ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق عبرانی یونیورسٹی یروشلم کی طرف سے کیے گئے ایک حالیہ سروے میں 52فیصد اسرائیلیوں نے ایرانی حملے کا جواب دینے کی مخالفت کی۔ ان افراد کا خیال تھا کہ اس اقدام سے خطے میں جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔ایرانی حملے کا جواب دینے کے حامی افراد سے جب یہ سوال کیا گیا کہ یہ جواب کس طرح دیا جائے تو ان میں سے 48فیصد کا کہنا تھا ایرانی سرزمین کو ہدف بنایا جائے، ان میں ہر 3میں سے ایک کا کہنا تھا سٹریٹیجک ایٹمی تنصیبات کو ہدف بنایا جانا چاہیے۔

"جنگ " کے مطابق  سروے میں شہریوں سے سوال کیا گیا کہ ان کے خیال میں اسرائیل ایران کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہے یا نہیں؟ اس کے جواب میں 46فیصد افراد کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں اسرائیل ایران سے زیادہ طاقتور جبکہ 27فیصد کے مطابق اسرائیل ایران کے مقابلے میں کمزور ملک ہے۔27فیصد افراد کا خیال تھا اسرائیل نہ ہی ایران سے زیادہ طاقتور ہے اور نہ ہی ایران سے کمزور۔