ہسپتال میں عملے نے غلطی سے لڑکی کو اس کے ہاں پیدا ہونے والی بیٹی کی جگہ بیٹا تھما دیا، پھر کیا ہوا؟ جانیے

 ہسپتال میں عملے نے غلطی سے لڑکی کو اس کے ہاں پیدا ہونے والی بیٹی کی جگہ بیٹا ...
 ہسپتال میں عملے نے غلطی سے لڑکی کو اس کے ہاں پیدا ہونے والی بیٹی کی جگہ بیٹا تھما دیا، پھر کیا ہوا؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے ایک ہسپتال میں عملے نے غلطی سے لڑکی کو اس کے ہاں پیدا ہونے والی بیٹی کی جگہ بیٹا تھما دیا۔ میل آن لائن کے مطابق 22سالہ میسی بیتھ نامی اس لڑکی کا تعلق برطانوی علاقے پول سے ہے، جس نے بتایا ہے کہ اسے نیپی تبدیل کرتے وقت ہسپتال کے عملے کی غلطی کا علم ہوا اور اس کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔
میسی بیتھ بتاتی ہے کہ ’’میرے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، تاہم جب میں نیپی تبدیل کرنے لگی تو یہ دیکھ کر مجھے سخت جھٹکا لگا کہ ہسپتال والوں نے مجھے لڑکا تھما دیا تھا۔ اس پر میں نے شدید احتجاج کیا اور ہسپتال والوں سے کہا کہ انہوں نے میری بیٹی کسے دے دی ہے؟ ‘‘
میسی بیتھ بتاتی ہے کہ اس کے احتجاج کرنے کے چند گھنٹے بعد ہسپتال کے عملے نے اس کی بیٹی لا کر اس کے حوالے کر دی اور بچہ جو اسے دیا گیا تھا وہ اس سے لے لیا گیا۔ میسی بیتھ کہتی ہے کہ ’’یہ میری زندگی کا خوفناک ترین واقعہ ہے جسے میں تمام عمر فراموش نہیں کر پاؤں گی۔‘‘
یہ واقعہ یونیورسٹی ہاسپٹلز ڈورسیٹ میں پیش آیا جس کے شعبہ مڈوائفری کی ڈائریکٹر لورین ٹونگ کا کہنا ہے کہ وہ اس افسوسناک واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔