اپنی جان پر کھیل کر شاپنگ مال میں لوگو ں کی زندگیاں بچانے والے پاکستانی کیلئے زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری کاامکان، آسٹریلوی حکومت نے غور شروع کردیا

اپنی جان پر کھیل کر شاپنگ مال میں لوگو ں کی زندگیاں بچانے والے پاکستانی کیلئے ...
اپنی جان پر کھیل کر شاپنگ مال میں لوگو ں کی زندگیاں بچانے والے پاکستانی کیلئے زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری کاامکان، آسٹریلوی حکومت نے غور شروع کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلوی حکومت گزشتہ ہفتے سڈنی کے ویسٹ فیلڈ بونڈی جنکشن شاپنگ مال میں اپنی جان پر کھیل کر لوگوں کو بچانے والے پاکستانی سکیورٹی گارڈ محمد طٰحہ کو آسٹریلوی شہریت دینے پر غور کر رہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ محمد طٰحہ نے غیرمعمولی شجاعت کا مظاہرہ کیا۔ اس واقعے میں محمد طٰحہ زخمی ہواجبکہ اس کا ساتھی گارڈ فراز طاہر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔
آسٹریلوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسی بھی حملے کی صورت میں اپنی جان کی پروا کیے بغیر کسی کی مدد کرنا بہت بڑی بات ہے۔ ایسے ہر عمل کی کھل کر ستائش کی جانی چاہیے۔ واضح رہے کہ شاپنگ مال میں چاقو سے مسلح ایک شخص نے بشپ مرمری ایمانوئیل اور دیگر لوگوں پر حملہ کیا۔ محمدطٰحہ اور فراز طاہر نے کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان لوگوں کی جان بچائی۔حملے میں بشپ کو سر اور سینے پر زخم آئے۔ حملہ آور کو پولیس نے واقعے کے فوری بعد فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا تھا۔