شکیل خان کے حق میں بیان پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی جنید اکبر  کو مہنگا پڑگیا

شکیل خان کے حق میں بیان پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی جنید اکبر  کو مہنگا پڑگیا
شکیل خان کے حق میں بیان پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی جنید اکبر  کو مہنگا پڑگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور (ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا کے وزیر شکیل خان کے حق میں بیان دینا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو مہنگا پڑگیا، وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے جنید اکبر کو فوکل پرسن برائے اراکین قومی اسمبلی کے عہدے سے ہٹاکر ان کی جگہ ایم این اے شاہد خٹک کو نیا فوکل پرسن تعینات کردیا گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق جنید اکبر نے کابینہ سے ہٹائے جانے پر شکیل خان کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شکیل خان کو ہٹانے کے طریقہ کار سے اختلاف کرتے ہیں۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے سابق وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا تاہم وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری سے بنائی گئی گڈ گورننس کمیٹی نے شکیل خان کی کارکردگی پر انہیں ہٹانے کی منظوری دی تھی۔

مزید :

سیاست -