بلاول چھوٹے اور بچے ہیں کوئی بات نہیں، جب وہ نکلے تو یو ٹرن نہیں لیں گے:مولا بخش چانڈیو

بلاول چھوٹے اور بچے ہیں کوئی بات نہیں، جب وہ نکلے تو یو ٹرن نہیں لیں گے:مولا ...
بلاول چھوٹے اور بچے ہیں کوئی بات نہیں، جب وہ نکلے تو یو ٹرن نہیں لیں گے:مولا بخش چانڈیو

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ٹنڈومحمدخان(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو چھوٹے اور بچے ہیں کوئی بات نہیں،وہ سچے توہیں،بلاول صاحب جب نکلے تو یو ٹرن نہیں لیں گے۔

گھریلو جھگڑے ختم ہو چکے ہیں،ایک اور ٹائیٹل جیت کر پاکستان آوں گا:باکسرعامر خان

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوئی عمرکا بڑا ہو اورمنافق ہو،اس سے تو بچہ ہی اچھا ہے۔3 دن سکون سے بیٹھے چو ہدری صاحب نے پریس کانفرنس کر ہی ڈالی،وہ اپنی ناکامی مانیں یا نہ مانیں ،مگر لوگوں کو تو سکون دیں۔چھوٹے صوبوں کے ساتھ زیادتی وفاق کے لیے اچھی نہیں ہے،وفاق کی طاقت زیادہ عرصہ تک چل نہیں پائے گی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن وقت سے پہلے ہوسکتے ہیں لیکن حکمرانوں کی عقل نے اگرکام کیا تو الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔

مزید : ٹنڈومحمّدخان