مقتول یمنی صدر علی عبداللہ صالح کے اہل خانہ عدن پہنچ گئے

مقتول یمنی صدر علی عبداللہ صالح کے اہل خانہ عدن پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صنعاء(این این آئی) سابق مقتول صدر علی عبداللہ صالح کے اہل خانہ کے کچھ افراد صنعاء سے جنوبی یمن کے شہر عدن پہنچ گئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق مقتول یمنی صدر علی عبداللہ صالح کے اہل خانہ پر مشتمل کچھ خواتین اور بچے گاڑیوں پر صنعاء سے دارالبیضاء کے راستے عبوری دارالحکومت عدن پہنچے ۔ تاہم ذرائع نے عدن پہنچنے والے مقتول صدر کے اہل خانہ کے افراد کی تعداد بیان نہیں کی۔ تاہم ذرائع کا کہنا تھا کہ عدن پہنچنے والوں میں خواتین اور کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔ یہ لوگ عدن سے کسی خلیجی ملک روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ کانگریس پارٹی کے صنعاء میں موجود رہ نماؤں اور قبائلی عمائدین کی ثالثی سے علی صالح کے اہل خانہ کو صنعاء سے نکلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ثالثی کا کردار ادا کرنے والوں نے حوثی ملیشیا کو چار دسمبر کو قتل ہونے والے سابق صدر علی صالح کے اہل خانہ کو صنعاء سے نکلنے کی اجازت دینے پر قائل کرلیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -