وزیر اعلیٰ کی عالمی بلائینڈ کرکٹ کپ کیلئے گرانٹ کی ہدایت

وزیر اعلیٰ کی عالمی بلائینڈ کرکٹ کپ کیلئے گرانٹ کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر اعلیٰ پنجاب نے پانچویں عالمی بلائینڈ کرکپ کپ کیلئے2کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔ پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کو پانچویں عالمی بلائینڈ کرکپ کپ کے لئے متعلقہ وزارت کو2کروڑ روپے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں جس کی باضابطہ منظوری پنجاب کابینہ نے بھی دی ہے۔حکام نے بتایا کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے بھی پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کو پانچویں عالمی بلائینڈ کرکپ کپ کے لئے 2کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ دی تھی۔
پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) نے7جنوری کو لاہور میں ہونے والے پانچویں عالمی بلائینڈ کرکپ کپ کی افتتاحی تقریب کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو مدعو کیا گیا ہے۔