’میں نے تمہارے بوائے فرینڈ کو اِس لڑکی کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا‘ نوجوان لڑکی کو فیس بک پر خاتون کا تصویر کے ساتھ پیغام، لیکن پھر اُس آدمی کے بارے میں ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ شکایت لگانے والی خاتون نے کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا

’میں نے تمہارے بوائے فرینڈ کو اِس لڑکی کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا‘ نوجوان ...
’میں نے تمہارے بوائے فرینڈ کو اِس لڑکی کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا‘ نوجوان لڑکی کو فیس بک پر خاتون کا تصویر کے ساتھ پیغام، لیکن پھر اُس آدمی کے بارے میں ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ شکایت لگانے والی خاتون نے کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک) کسی لڑکی کو یہ خبر ملے کہ اس کا بوائے فرینڈ کسی اور کے ساتھ موج مستی کر رہا ہے تو یقینا اس کے پاﺅں تلے سے زمین نکل جائے گی، لیکن برطانوی لڑکی جیسمین کو جب یہ خبر ملی تو اس کی ہنسی چھوٹ گئی کیونکہ اس وقت اس کا بوائے فرینڈ تو اس کے ساتھ بیٹھا تھا۔ تو پھر وہ کون تھا جسے دیکھ کر جیسمین کی ایک کلاس فیلو نے پریشان ہو کر اسے فوری طور پر میسج بھیجا تھا؟ 

جیسمین نے دلچسپ واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اسے یونیورسٹی میں موجود ساتھ طالبہ ربیکا نے ایک میسج بھیجا جس میں لکھا تھا ” میں اس وقت یونیورسٹی میں ہوں اور لائبریری کے ایک الگ تھلگ گوشے میں جو کچھ دیکھ رہی ہوں وہ بہت پریشان کن ہے۔ میں نے تمہارے بوائے فرینڈ کو ایک اور لڑکی کے ساتھ غیر مناسب حالت میں دیکھ لیا ہے۔ مجھے معلوم نہیںکہ یہ میسج تمہیں بھیجنا چاہیے تھا یا نہیں لیکن چونکہ میں خود بے وفائی کا دکھ سہہ چکی ہوں تو میں نے محسوس کیا تمہیں اس کے بارے میں بتا دینا چاہیے۔ اگر تم کہو تو میں مداخلت بھی کر سکتی ہوں اور تمہارے آنے تک انہیں یہیں روک سکتی ہوں۔ ابھی میں کچھ دیر تک یہیں ہوں۔“

سب سے بڑا یا سب سے چھوٹا؟ کس نمبر پر پیدا ہونے والے بچے کا زندگی میں کامیابی کا امکان سب سے زیادہ ہوتا ہے؟ ماہرین نے جواب دے دیا
اب بظاہر تو یہ بات بڑی پریشان کن ہے لیکن جیسمین کہتی ہیں کہ یہ میسج پڑھ کر ان کی ہنسی چھوٹ گئی، کیونکہ اس وقت وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ہی بیٹھی تھیں۔ دراصل میسج دیکھتے ہی انہیں اندازہ ہو گیا تھا کہ اصل میں کیا چل رہا ہے۔ جیسمین کے بوائے فرینڈ کا ایک جڑواں بھائی بھی ہے، جس کی وجہ سے اس طرح کے دلچسپ و عجیب واقعات پہلے بھی پیش آئے ہیں۔ اس بار بھی یہی ہوا کہ ربیکا نے اسے کسی لڑکی کے ساتھ دیکھا اور سمجھ لیا کہ وہ جیسمین کا بوائے فرینڈ ہے۔ جیسمین نے سوشل میڈیا پر یہ واقعہ شئیر کیا تو انٹرنیٹ صارفین بھی خوب محظوظ ہوئے۔ اس نے اپنے انسٹاگرام میسج میں لکھا ” میرے بوائے فرینڈ کا ایک جڑواں بھائی بھی ہے۔ میری ایک سہیلی نے اسے کسی کے ساتھ دیکھ کر سمجھا کہ وہ میرے ساتھ بے وفائی کر رہا ہے اور فوری مجھے خبردار کیا۔ یہ ایک غلط فہمی تھی، لیکن میں شکر گزار ہوں کہ کسی کو میری اتنی فکر ہے۔ “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -