نوازشریف کو کئی ہفتے قبل ہی حکومت کیخلاف جارحانہ مہم چلا دینی چاہئے تھی :حفیظ اللہ نیازی کی رائے

نوازشریف کو کئی ہفتے قبل ہی حکومت کیخلاف جارحانہ مہم چلا دینی چاہئے تھی :حفیظ ...
نوازشریف کو کئی ہفتے قبل ہی حکومت کیخلاف جارحانہ مہم چلا دینی چاہئے تھی :حفیظ اللہ نیازی کی رائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیاز ی نے کہاہے کہ نواز شریف کوکئی ہفتے پہلے ہی حکومت کے خلاف جارحانہ مہم چلا دینی چاہئے تھی، جب نواز شریف اور آصف زرداری دونوں دیکھیں گے کہ اب کوئی راستہ نہیں رہا تو تنگ آمد بجنگ آمد کے طور پر اکٹھے ہوجائیں گے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ وقت ایک سا نہیں رہنا، جب آصف زرداری کے خلاف گھیرا تنگ ہوا تھا کومیاں نواز شریف نے آنکھیں ماتھے پر رکھ لی تھیں،آصف زرداری کی اس وقت زیادہ مجبوری ہے اور مسلم لیگ ن معاملے کو کسی اور طریقے سے ڈیل کرنا چاہتی ہیں لیکن جب نواز شریف اور آصف زرداری دونوں دیکھیں گے کہ اب کوئی راستہ نہیں رہا تو تنگ آمد بجنگ آمد کے طور پر اکٹھے ہوجائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اہلیت کے حوالے سے نوازشریف کی بات بالکل ٹھیک ہے ، نواز شریف کوکئی ہفتے پہلے حکومت کے خلاف جارحانہ مہم چلا دینی چاہئے تھی، نواز شریف جب نا اہل ہوکر آئے تھے تو مہم چلائی تھی لیکن اس کے بعد ان کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے ۔

مزید :

قومی -