بھارت، متنازعہ بل کیخلاف مظاہرے جاری

  بھارت، متنازعہ بل کیخلاف مظاہرے جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آئی این پی)بھارت میں مسلمان مخالف متنازع شہریت ترمیمی بل کیخلاف احتجاج شدت اختیار کرگیا۔ پولیس کی کارروائیوں میں چھ افراد جاں بحق اور سوسے زائد زخمی ہوگئے۔ مغربی بنگال میں مظاہرین نے بی جے پی کے دفتر کو آگ لگا دی۔ اترپردیش کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ متعدد علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اساتذہ نے بھی طلبا کے مظاہروں کی حمایت کردی۔بھارت میں شہریت کے متنازع بل کی منظوری کے بعد سے پر تشدد مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین نے کئی بسوں اور متعدد املاک کو آگ لگا دی۔ مغربی بنگال میں بی جے پی کے دفتر کو بھی نذرِ آتش کردیا گیا۔ سہارنپور، میرٹھ اور علی گڑھ اور دیگر شہروں میں انٹر نیٹ سروس بند کردی گئی۔
بھارت میں مظاہرے

مزید :

صفحہ اول -