ہائیکورٹ کا قرآن مجیدکولازمی مضمون کے طور پر نصاب میں شامل کرنیکا حکم

   ہائیکورٹ کا قرآن مجیدکولازمی مضمون کے طور پر نصاب میں شامل کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے قرآن مجید کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری تعلیم کو پالیسی بیان دینے کے بارے میں مہلت دے دی،مسٹرجسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی،سیکرٹری تعلیم پنجاب عدالت میں پیش نہیں ہوسکے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے موقف اختیارکیا کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر قران کی تعلیمات کو لازمی نہیں کیا جا سکتا،عدالت حکم دے تو اس کے مطابق پالیسی بنا لی جائے گی جس پرعدالت نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں آئندہ سال قرآن مجیدکو الگ لازمی مضمون کے طور پر نصاب میں شامل کیا جائے، اگر اایڈووکیٹ جنرل کی رائے نہیں مانی جاتی تو وزیراعلیٰ کو طلب کر لیتے ہیں، پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے وکیل نے بتایا کہ قرآن مجید کو ایک مضمون کے طور پر شامل کرنے کے حوالے سے منظوری دے دی گئی ہے عدالت نے 24دسمبر تک سماعت ملتو ی کردی۔
 قرآن/لازمی مضمون 

مزید :

صفحہ آخر -