لودھراں‘ ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا  اجلاس‘ ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

       لودھراں‘ ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا  اجلاس‘ ترقیاتی کاموں کا تفصیلی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لودھراں (نمائندہ پاکستان) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری زوار حسین وڑائچ (بقیہ نمبر31صفحہ 6پر)
کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلا س میں ڈپٹی کمشنر فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)عمران قریشی، ڈسڑکٹ پولیس آفیسر سیدکرار حسین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک مشتاق حسین نائچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈپلاننگ فاروق قمر کمبوہ، سمیت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نواب امان اللہ، طاہر خان ملیزئی،رانا محمد فراز نون، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سجاد اختر، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی میاں عبدالرزاق، ایکسین ہائی ویز ڈویڑن فیصل سندھو، ایس ڈی او ایرگیشن رضوان اکرم راؤ خالد محمود ٹیکنیکل اسسٹنٹ میپکو، رانا نجیب الرحمن سنیئر انجینئر ایس این جی پی ایل، ایکسین پی ایچ ای ڈی لودھراں راؤ عبدالوحید، راؤ محمد اسلم، تینوں تحصیلوں کے چیف میونسپل آفیسرز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔ اجلاس میں ضلع بھر کیجاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام2020-21، کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام 2019-20، سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز اچیومنٹ پروگرام 2018-19فیز I، سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پروگرام 2019-20فیز II، پنجاب میونسپل سروس پروگرام2019-20ء  فیز I،سکول ایجوکیشن سیکٹر2020-21ء  ضلع لودھراں کے سکولوں کے بحالی پروگرام سمیت تین سالہ ڈویلپمنٹ پروگرام 2021-24، لوکل گورنمنٹ اے ڈی پی 2020-21، سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز اچیومنٹ پروگرام 2020-21فیزIII کے تحت جاری سکیموں اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلا س میں ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے بتایاکہ ضلع بھر میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر ترقیاتی کام بھرپور انداز میں جاری ہیں۔اجلاس کو بتایا گیاکہ صوبائی ترقیاتی بجٹ کے تحت ضلع لودھراں میں 14ارب روپے کی خطیر رقم سے ترقیاتی کام کیئے جا رہے ہیں۔اجلاس کو بتایا گیاکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2020-21کے تحت 36سکیموں پر کام جاری ہے جن میں سے 16سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ ان سکیموں میں ہائرایجوکیشن کی 1، سپورٹس کی 4، ہیلتھ کی 2، واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن کی10، سوشل ویلفیئر کی 1، ایل جی اینڈ سی ڈی کی 3، روڈ ز کی 11، پبلک بلڈنگز کی 3، اور لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی 1سکیم شامل ہے۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز IIکے تحت 23سکیموں پر کام جاری ہیں جن میں سے 8سکیمیں مکمل ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیزIIکی سکیموں میں سی اینڈ ڈبلیو ہائی ویز لودھراں کی11اور پی ایچ ای ڈی لودھراں کی 12سکیمیں شامل ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پروگرام 2018-19فیز Iکی 141سکیموں میں سے 112سکیمیں مکمل ہیں۔اجلا س کو بتایا گیاکہ پنجاب میونسپل سروسز پروگرام2019-20فیز Iکی 243سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ ان سکیموں میں تحصیل کونسل لودھراں کی 53، میونسپل کمیٹی لودھراں کی 60، تحصیل کونسل دنیاپور کی 40، میونسپل کمیٹی دنیاپور کی 23، تحصیل کونسل کہروڑپکا کی 17جبکہ میونسپل کمیٹی کہروڑپکا کی50سکیمیں شامل ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ سکول ایجوکیشن سیکٹر کی 24جبکہ ضلع لودھراں کے ماڈل سکول بحالی پروگرام کے تحت 10سکولوں میں کام جاری ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری زوار حسین وڑائچ نے کہاکہ حکو مت پنجاب عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں جس کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب ترقیاتی کاموں پر خصو صی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کیا جائے اور معیار کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ فنڈز کو 100فیصد ترقیاتی منصوبوں کیلئے استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ فلاح عامہ کے جاری منصوبوں میں کام کی رفتار اور کام کے معیار و میٹریل کے استعمال پر کٹری نظر رکھی جائے۔انہوں نے کہاکہ افسران عوامی مفاد عامہ کے منصوبوں کی تکمیل کو اولین ترجیح دیں۔ ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری زوار حسین وڑائچ نے کہاکہ منصوبہ جات مثالی معیار کے ساتھ مکمل کیئے جائیں اور مجوزہ وقت میں منصوبوں کی تکمیل کیلئے شبانہ روز کوششیں کی جائیں۔
جائزہ