لکی مروت: تھانہ برگئی پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید، 4 زخمی

لکی مروت: تھانہ برگئی پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید، 4 زخمی
لکی مروت: تھانہ برگئی پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید، 4 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لکی مروت(ڈیلی پاکستان آن لائن) لکی مروت کے نئے قائم شدہ تھانہ برگئی پر دہشت گردوں کے حملے میں  4 اہلکار شہید اور4 زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دہشتگردوں نے رات گئے دونوں اطراف سے تھانہ برگئی پر ہینڈگرینڈ اور راکٹ لانچرز سے حملہ کیا، شہید ہونے والوں میں محرر ہیڈکانسٹیبل ابراہیم، کانسٹیبل عمران شہید، کانسٹیبل خیر الرحمن اور کانسٹیبل سبز علی شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے اور 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں میں  گل صاحب خان، کانسٹیبل بلقیاز، کانسٹیبل امیرنواز اور فرمان اللہ شامل ہیں۔

حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔