سٹاک مارکیٹ میں تیزی،انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

سٹاک مارکیٹ میں تیزی،انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا
سٹاک مارکیٹ میں تیزی،انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث 100انڈیکس میں 259پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 26پیسے سستا ہونے پر  283روپے پر ٹریڈ ہو رہا  ہے، فاریکس ڈیلرز کاکہنا ہے کہ بینک درآمد کنندگان کو ڈالر 283روپے 50پیسے میں فروخت کررہےہیں جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 284روپے 50پیسے میں فروخت ہو رہا ہے ۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث 259پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ کیاگیا،100انڈیکس 66ہزار 389پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔