ہری پور سے لاپتہ کباڑیے کی لاش بیکری کے اوون سے مل گئی
ہری پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاپتہ کباڑیئے کی لاش خالہ بات ٹاﺅن شپ کے علاقے میں بیکری کے اوون سے مل گئی جس کی پولیس نے تصدیق کردی اور بتایا کہ پولیس نے لاپتہ شخص کی باقیات بھٹی سے برآمد کرلی ہیں اور بیکری کے مالک ملک سفیر کو حراست میں لے لیاگیا۔
بتایاگیا ہے کہ شہری اتوار کو لاپتہ ہوگیا تھا اور اس کی فیملی نے پولیس کو شکایت درج کروانے کے علاوہ علاقے میں اعلانات بھی کروائے ، 42سالہ آغا جان المعروف کوچی دراصل افغان شہری اور کباڑکا کام کرتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے مالی جھگڑے پر قتل کا اعتراف کرلیا اور بعد میں اس کی لاش بیکری کے اوون میں جلادی جبکہ موبائل فون اور دیگر اشیاءقبرستان میں دبادیں۔
پولیس نے مقتول کی باقیات ہری پور ٹراما سنٹر منتقل کردیں۔