پشاور زلمی ہانیہ عامر اور بابر اعظم کو ایک پیج پر لے آئی
پشاور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے لیے ٹیم پشاور زلمی نے اپنا ترانہ ’زلمی یمیٰ (4کے)‘ ریلیز کر دیا، یوٹیوب پر پشاور زلمی کے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹیم کا ترانہ جاری کیا گیا ہے۔
اس گانے کی ویڈیو میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر جلوہ گر ہوئی ہیں جبکہ بعض منظر میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم بھی نظر آرہے ہیں۔
اسے معروف گلوکار عبداللّٰہ صدیقی، نہال نسیم اور ظہور کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس ترانے کو عبداللّٰہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے۔