پاکستان کی چاند پر روور بھیجنے کی تیاریاں، سپارکو نے مشن کا نام تجویز کرنے پر انعام کا ا علان کردیا

پاکستان کی چاند پر روور بھیجنے کی تیاریاں، سپارکو نے مشن کا نام تجویز کرنے پر ...
پاکستان کی چاند پر روور بھیجنے کی تیاریاں، سپارکو نے مشن کا نام تجویز کرنے پر انعام کا ا علان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کا چاند پر پہلا روور مشن 2028 میں روانہ کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اس روور کا نام رکھنے کے لئے سپارکو کی جانب سے ایک ملک گیر مقابلے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل سپارکو کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ چین کے چینگ ای 8 مشن کے ساتھ چاند پر پاکستان کا پہلا روور بھیجا جائے گا۔
اس روور کا وزن لگ بھگ 35 کلوگرام ہوگا اور چینی مشن کے ساتھ یہ چاند کے قطب جنوبی پر لینڈ کرے گا۔چینگ ای 8 مشن کو چین کے Wenchang سپیس سینٹر سے روانہ کیا جائے گا اور اس کی کامیابی کی صورت میں پاکستان چاند کی سطح پر روور بھیجنے والا چھٹا ملک بن جائے گا۔اس مشن کے دوران پاکستانی روور چاند کے قطب جنوبی کی سطح کا تجزیہ کرے گا جبکہ مختلف سائنسی تجربات بھی کئے جائیں گے۔
اب سپارکو کی جانب سے اس روور کا نام رکھنے کے لئے ایک ملک گیر مقابلے کا اعلان کیا گیا ہے۔سپارکو کے ترجمان کے مطابق عوام کو پاکستان کے پہلے چاند روور کا نام تجویز کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ روور کے لئے بہترین نام تجویز کرنے والے فرد کو ایک لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔