بالی ووڈ اداکارہ آسن آج پیا گھرسدھارجائیں گی

بالی ووڈ اداکارہ آسن آج پیا گھرسدھارجائیں گی
بالی ووڈ اداکارہ آسن آج پیا گھرسدھارجائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ آسن آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق آسن اور راہول شرما کی آج شادی ہو رہی ہے ، تقریب کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔آسن نے اپنی شادی کے کارڈز کی خصوصی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کر دیں ہیں ۔
اداکارہ آسن کے ہونے والے شوہر بھارت کی موبائل ساز کمپنی ’مائیکرومیکس ‘کے مالک ہیں اور دونوں کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے محبت کے چرچے زبان زدخاص و عام تھے۔آسن کی بالی ووڈ نگری میں نمایاں فلموں میں گجنی، ریڈی، ہاوس فل 2، کھلاڑی 786 اور آل از ویل سرفہرست ہیں۔

مزید :

تفریح -