عمران خان کے پاس نوازشریف کے خلافکوئی ثبوت نہیں ہے، خرم روحیل اصغر

عمران خان کے پاس نوازشریف کے خلافکوئی ثبوت نہیں ہے، خرم روحیل اصغر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہور کے صدر خرم روحیل اصغر اور پاکستان مسلم لیگ ن ویمنز ونگ لاہور کی جنرل سیکرٹری ساجدہ وسیم ملک نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کے پاس نواز شریف کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔ اس وجہ سے ان کے وکیل بھی اس کیس سے بھاگ رہے ہیں۔ ان کو چاہیے کہ جلسوں میں بھڑکیں مارنے کی بجائے معزز عدالتوں میں ثبوت پیش کریں۔ مسلم لیگ ویمنز یوھ ونگ لاہور کی جنرل سیکرٹری ساجدہ وسیم ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اب ایک زہنی مریض بن چکے ہیں ان کو سوتے جاگتے میں وزیراعظم کا خیال ستاتا ہے قائد عوام نوازشریف سے حسد نے ذہنی مریض بنا دیا ہے۔حسد کا کوئی علاج نہیں ہوتا ساجدہ وسیم ملک نے کہا عدالت میں مریم نواز فلیٹس کی مالک نہیں نکلیں ہیں خان صاحب ایک بھی الزام شریف فیملی پر ثابت نہیں کر سکے عمران خان خیبر پی کے کا وہ سرکاری سکول دیکھیں جہاں ان کے بچے پڑھتے ہوں۔