اسمبلی میں جانے کا فیصلہ مؤخر

اسمبلی میں جانے کا فیصلہ مؤخر
اسمبلی میں جانے کا فیصلہ مؤخر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی میں جانے کا ارادہ مؤخر کر دیا، اب صرف بلاول بھٹو زرداری الیکشن میں حصہ لیں گے۔سابق صدر آصف زرداری نے 27 دسمبر 2016ء کو گڑھی خدا بخش میں اپنے اور بلاول بھٹو زرداری کے پارلیمنٹ میں جانے کا اعلان کیا تھا۔پارلیمنٹ میں جانے کے اعلان کے بعد آصف زرداری نے قانونی مشیروں اعتزاز احسن، لطیف کھوسہ اور فاروق ایچ نائیک سے مشاورت کی۔ ایک نشان پر الیکشن لڑنے کی پیچیدگیوں نے آصف زرداری کو مشکل میں ڈال دیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز میں ضم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ تاہم آصف زرداری تمام معاملات کو پس پشت ڈال کر امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہے اور اب صرف بلاول بھٹو زرداری ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے

مزید :

صفحہ اول -