میری بچیوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ، خرم شہزاد، میرے ساتھ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا: بیٹی

میری بچیوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ، خرم شہزاد، میرے ساتھ ایسا کوئی واقعہ پیش ...
میری بچیوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ، خرم شہزاد، میرے ساتھ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا: بیٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور پریس کلب کے باہر 3ماہ سے احتجاج کرنے والے شہری خرم شہزاد وکٹر کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا ، خرم شہزاد نے الزام عائد کیا تھا کہ با اثر افراد نے اس کی کم سنی بچیوں کے ساتھ زیادتی کی ہے مگر شہری کی بچیوں نے اس کے دعوے کی تردید کردی۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے رہائشی خرم شہزاد وکٹر نے اپنی تین بچیوں کے ساتھ زیادتی اور ایک کو اغوا کرنے کا الزام لگایا، شہری تین ماہ تک لاہور پریس کلب کے باہر بیٹھا رہا ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام ”صبح سویرے سماء“ میں وکٹر کے سارے دعوﺅں کو جھوٹ ثابت کرتے ہوئے گمشدہ بچی کو اس کے والدسے ملوا دیا ، بچی کا کہنا تھا کہ مجھے کسی نے نہیں اٹھایا اور نہ ہی وہاں کسی نے مجھ پر کوئی تشدد کیا ۔میں رش کی وجہ سے  گھر والوں سے بچھڑ گئی تو اور وہاں پر میرے ساتھ بہت اچھا رویہ اختیار کیا گیا ۔   وکٹر تاحال اپنے دعوے پر قائم ہے اور اس نے کہا کہ وہ دوبارہ بچیوں کے میڈیکل اور تحقیقات کروانے کے لئے تیار ہے۔

ڈی پی او سیالکوٹ اسد سرفراز کا کہنا تھا کہ جوں ہی مقدمہ درج کیا گیا ، اسی وقت پانچ ملزموں کو گرفتار کیا گیا اور بچیوں کا میڈیکل بھی کروایا گیا مگر اس میں کسی بھی قسم کی جنسی زیادتی ثابت نہیں ہوئی ۔