مردن ،اندھے قتل کا سراغ مل گیا ،ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

مردن ،اندھے قتل کا سراغ مل گیا ،ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ ) مردان پولیس نے تحت بھائی میں میٹرک طالبہ اندھے قتل کیس کا سراغ لگاکر ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا قاتل مقتولہ کا پڑوسی نکلا ،واقعہ رشتے سے انکار پر پیش آیا جمعرات کے روز اپنے دفتر میں ڈی پی او سجاد خان نے ہنگامی پریس کانفرنس میں میڈیا کانفرنس کی جس میں ایس پی مشتاق خان اور اے ایس پی ضیاء اللہ بھی موجود تھے ڈی پی او نے بتایاکہ چند دن قبل تحت بھائی کے حدود میں دسویں جماعت کی طالبہ لائبہ کو قتل کیا گیاتھا جس کی رپورٹ تھانہ تحت بھائی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج رجسٹر ہوئی ،کیس کی تفتیش کے لئے اے ایس پی تحت بھائی ضیاء اللہ کی سربراہی تھانہ تحت بھائی کے ایس ایچ او عالمگیر خان تفتیشی افسر سبز علی خان و دیگر پولیس افسران و اہلکار وں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی تھی انہوں نے کہا کہ دوران تفتیش 12مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا تاہم مقتولہ کے موبائل فون کے ذریعے اصل ملزم تک رسائی ہوئی ڈی پی او نے بتایاکہ ملزم محمد ذیشان ولد محمد زمان سکنہ خیر آباد آصف مقتولہ کا پڑوسی ہے اور خود بھی میٹرک کا طالب علم ہے انہوں نے کہاکہ ملزم مقتولہ کا رشتہ مانگ رہاتھا لائبہ کے والدین رشتہ دینے سے انکاری تھے جس پر ملزم نے لائبہ کو فائرنگ کرکے قتل کیااور موقع سے فرار ہواگرفتار ملزم سے آلہ قتل پستول 30بور بھی برآمد کرلیا گیا ہے ڈی پی او نے کہاکہ ملزم نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرلیاہے ۔