بیماریوں کے تدارک کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، عارف علوی
اسلام آباد (آ ئی این پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بیماریوں کے تدارک کے صوبائی اداروں اور این جی اوز کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،صحت کے متعلق عوامی آگاہی میں میڈیا کا کرداربھی انتہائی اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے دی جانے والی تفصیلی بریفنگ کے دوران کہی۔ حفاظتی تدابیر کو اپنا کر کئی مہلک بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔ معمول کی ورزش اور صفائی اچھی صحت کی ضامن ہیں، لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تعداد اور استعداد میں اضافہ انتہائی ضروری ہے۔
صدر مملکت