ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ،پاک فوج کی جوابی کارروائی سے تین بھارتی فوجی جہنم واصل

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ،پاک فوج کی جوابی کارروائی سے ...
ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ،پاک فوج کی جوابی کارروائی سے تین بھارتی فوجی جہنم واصل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس پر پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے تین بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے کھوئی رٹہ اور کوٹ کھٹیرہ سیکٹرز پر شہر ی آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس پر پاک فوج کی جانب سے بھارتی پوسٹوں کو موثر طور پر نشانہ بنا کر جواب دیا گیا ۔آئی ایس پی آرنے کہا کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی سے 3بھارتی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ دو بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے ۔پاک فوج کی موثر کارروائی سے بھارتی پوسٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔