ہائیکورٹ کے جج نے مجھے بتایا کہ ”میں دہشت گردوں کوضمانت دے دیتا ہوں“:ہارو ن الر شید کاانکشاف

ہائیکورٹ کے جج نے مجھے بتایا کہ ”میں دہشت گردوں کوضمانت دے دیتا ہوں“:ہارو ن ...
ہائیکورٹ کے جج نے مجھے بتایا کہ ”میں دہشت گردوں کوضمانت دے دیتا ہوں“:ہارو ن الر شید کاانکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ مجھے ایک ہائیکورٹ کے جج نے یہ بتایا تھا کہ میں دہشت گردوں کو ضمانت دے دیتا ہوں، ان سے ثبوت مانگتاہوں جس پر میں حیران رہ گیا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ ہمارے ملک میں پولیس کی تفتیش سے خرابی شروع ہوجاتی ہے جس کے بعد عدالتی اہلکار اور ملزم کا وکیل ہے جو تاریخ پر تاریخ لئے جاتاہے ، وکیل انصاف کی راہ میں ایک رکاوٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام چیزوں کی اصلاح درکار ہے ، سوڈان جیسے ملک میں چھ دن میں مقدمے کا فیصلہ ہوجاتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کی سطح پر ہی مقدمات کا فیصلہ ہوجانا چاہئے ، ہائیکورٹ میں اپیل ہونی چاہئے لیکن سپریم کورٹ کا کیا کام ہے کہ ایسے معاملات دیکھے ؟ انہوں نے کہا کہ مجھے ایک ہائیکورٹ نے جج نے یہ بھی بتایا کہ میں دہشت گردوں کو ضمانت دے دیتا ہوں، ان سے ثبوت مانگتاہوں جس پر میں حیران رہ گیا ، وہ جج بھی اسی سوچ کاحامل تھا جس سوچ کے حامل طالبان تھے ۔

مزید :

قومی -