سینئر ڈائریکٹر پبلک ریلشنز ایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ کی چیف جسٹس آزادکشمیر محمد سعید اکرم راجہ سے ملاقات، الیکشن بارے بریفنگ
مظفرآباد(مجتبیٰ علی شاہ ) سینئر ڈائریکٹر پبلک ریلشنز ایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف آزاد کشمیر محمد سعید اکرم راجہ سے ملاقات کی ہے اور آئندہ الیکشن کے بارے میں بریفنگ دی ۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ محمد سعید اکرم راجہ نے کہا کہ کے ایم ٹی بی سی کا قیام آزاد کشمیر کے لوگوں کیلئے مثبت اضافہ ہے جس سے یہاں کے لوگوں کو روزگار مل رہا ہے، وہ ایم ٹی بی سی کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کریں گے تاکہ بیرونی سرمایہ کاری سے یہاں کے لوگوں کو روزگار مل سکے۔
سینئر ڈاریکٹر پبلک ریلشنز سردار زرطیف بادشاہ نے چیف جسٹس آزاد کشمیر کو دورہ باغ کی بھی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی اور جلد آنے کا وعدہ بھی کیا۔
زرطیف بادشاہ کاکہناتھاکہ سیاحت، تعلیم، آئی ٹی، سوشل سیکٹر پر ایم ٹی بی سی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے طور پر فوکس کر رہی ہے، آزاد کشمیر کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ ایم ٹی بی سی روزگار کے ساتھ تربیتی مراکز اور دوسری دیگر ٹیکنکل شعبوں پہ کام کر رہی ہے تاکہ یہاں کے نوجوانوں اپنے ملک میں باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔
اسی سلسلے کو دیکھتے ہوئے چیئرمین ایم ٹی بی سی محمود الحق صاحب نے باغ گرائمر سکول کا قیام عمل میں لایا جس میں سینکڑوں کے حساب سے آزاد کشمیر بھر سے بچے جدید تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔