کسی کیس کی وجہ سے ہمارا مستقبل خراب نہیں ہونا چاہیے: طلبہ القادر یونیورسٹی

کسی کیس کی وجہ سے ہمارا مستقبل خراب نہیں ہونا چاہیے: طلبہ القادر یونیورسٹی
کسی کیس کی وجہ سے ہمارا مستقبل خراب نہیں ہونا چاہیے: طلبہ القادر یونیورسٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم(آئی این پی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پانڈ کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد القادر یونیورسٹی پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے طلبہ نے کہا کہ ہم یہاں پڑھائی کے لیے ہاسٹل میں ٹھہرتے ہیں لہذا کسی کیس کی وجہ سے ہمارا مستقبل خراب نہیں ہونا چاہیے۔

راولپنڈی کی احتساب عدالت نے 190 ملین پانڈ کیس میں عمران خان کو 14 اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہے جب کہ عدالت نے القادر یونیورسٹی کو وفاقی حکومت کی تحویل میں دینے کا بھی حکم دیا ہے۔عدالتی فیصلے کے بعد سوہاوہ میں القادر یونیورسٹی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے جب کہ طلبا و طالبات یونیورسٹی کے اندر اور ہاسٹل میں موجود ہیں۔پ

ولیس کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں امن  و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے آئے ہیں۔