اسرائیل سے تعلقات میں بہتری کے خواہاں عرب عرب ممالک محتاط رہیں: فلسطین

اسرائیل سے تعلقات میں بہتری کے خواہاں عرب عرب ممالک محتاط رہیں: فلسطین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیت المقدس (این این آئی)فلسطین کی وزارت خارجہ نے ان عرب ممالک کو متنبہ کیا ہے کہ جن کے ساتھ اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو تعلقات کو معمول پر لانے کے خواہش مند ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطین کی وزارت خارجہ نے ان عرب ممالک کو متنبہ کیا کہ جن کے ساتھ اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو تعلقات کو معمول پر لانے کے خواہش مند ہیں۔وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا کہ ایک ایسے دور میں کہ جب نیتن یاہو حکومت اور اس کی مختلف شاخیں قبضے کو طول دینا چاہتی ہیں فلسطینی زمین کو یہودی بنانا اور ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی حکومت کو یقینی بنانے والے عناصر کو نشانہ بنانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ، ہم عرب ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ نیتان یاہو کی تجویز کے بارے میں محتاط رہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بنیامین نیتن یاہو کا بیان ایک سے زائد فریقین کے لئے پیغام کی حیثیت رکھتا ہے اور اسرائیلی وزیر اعظم رائے عامہ کو یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ ان کی حکومت سفارتی کامیابیوں کی حامل حکومت ہے اور تنہا نہیں ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو بین الاقوامی امن کوششوں کا راستہ کاٹنے کے لئے یہ سوچ پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ علاقائی کھلاڑیوں کی مدد سے امن ممکن ہو سکے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح اسرائیل کے وزیر اعظم عرب امن دائرہ کار سے نکل گئے ہیں مزید کہا گیاہے کہ اسرائیل کا دعوی ہے کہ اس کے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات موجود ہیں اور اب وہ ان تعلقات کو مسئلہ فلسطین کو استعمال کر کے مضبوط کرنے اور مشرق وسطی میں ایک نئی صورتحال تشکیل دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -