ورلڈ ایموجی ڈے منانے کیلئے نیویارک، لندن میں تیاریاں جاری

ورلڈ ایموجی ڈے منانے کیلئے نیویارک، لندن میں تیاریاں جاری
ورلڈ ایموجی ڈے منانے کیلئے نیویارک، لندن میں تیاریاں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ پر روشنی کا یہ کھیل 17 جولائی کو 'ورلڈ ایموجی ڈے' منانے کے لیے کیا جائے گا۔ اس تاریخ کو ایموجیز کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔ آج کے دور میں سوشل میڈیا اور میسیجنگ میں عام استعمال کیے جانے والی رنگ برنگی شکلوں اور دوسری اشیاء کے نشانات کو ایموجیز کہتے ہیں۔لندن کے رائل اوپیرا ہاٰؤس میں 20 مشہور اوپیرا اور بیلٹ رقص کو ایموجیز کی شکل میں پیش کیا جائے گا۔یونی کوڈ سٹینڈرڈ لسٹ کے مطابق منظور شدہ ایموجیز کی تعداد اس وقت 2666 ہے۔یونی کوڈ کنسورشم نئے ایموجیز بنانے کے قوائد و ضوابط بنانے کا ادارہ ہے اور وہ یہ طے کرتا ہے کہ کس چیز کا ایموجی بننا چاہیے لیکن گوگل اور ایپل جیسے کمپنیاں ان چیزوں کے لیے اپنے مخصوص ڈیزائن بنا سکتی ہیں۔

امید کی جا رہی ہے کہ ٹوئٹر بھی اس سال اپنے صارفین سے نئے ایموجیز کے لیے مشورہ لے گا۔ورلڈ ایموجی ڈے کے بانی جرمی برج یونی کوڈ سٹینڈرڈ کی کمیٹی میں بھی شامل ہیں اور ان کے مطابق ہر سال ان کی کمیٹی کے پاس ہزاروں نئے ایموجی بنوانے کی درخواستیں آتی ہیں۔