خیبر ایجنسی میں خیبر ٹرانسپورٹرز کا کسٹم عملہ کیخلاف مظاہرہ

خیبر ایجنسی میں خیبر ٹرانسپورٹرز کا کسٹم عملہ کیخلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبرایجنسی (بیورورپورٹ)خیبر ٹرانسپورٹ یونین نے طورخم کسٹم عملے کے خلاف لنڈیکوتل پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کسٹم عملے کے خلاف شدیدنعرہ بازی کی ٹرانسپوٹروں نے سیاہ جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور خیبر تکیہ کے مقام سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی بھی نکالی ٹرانسپورٹ یونین کے صدر مستقل نے مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ طورخم میں افغانستا ن سے واپسی پر خالی کنٹینر سے کسٹم عملہ کسٹم کلئیر نس ایجنٹ کے نام پر ایک کنٹینر سے 2200روپے بھتہ وصول کیا جاتا ہے جو ٹرانسپوٹروں کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ پاک افغان شاہر اہ پرواقع سور کمر کانٹا ٹرانزٹ گاڑیوں سے اب بھی اضافی روپے وصول کر تے ہیں جو ٹرانسپورٹ یونین کو کسی صورت قبول نہیں انہوں نے دھمکی دی کہ اگر یہ ناروا سلسلہ بند نہیں کیا گیا تو بدھ کے دن سے کراچی سے طورخم تک پہیہ جام ہڑتال شروع کر ینگے جس کی تمام تر ذمہ داری طورخم کسٹم کے اعلی حکام عائد ہو گی ۔