لاہور ہائیکورٹ کا عابد باکسر کو 27 جولائی کو پیش کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا عابد باکسر کو 27 جولائی کو پیش کرنے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ کا عابد باکسر کو 27 جولائی کو پیش کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے جعلی پولیس مقابلوں میں گرفتار سابق پولیس افسر عابد باکسر کو 27 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے آئندہ سماعت پرڈائریکٹرایف آئی اے کوبھی طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں عابدباکسرکے تحفظ کیلئے دائردرخواست کی سماعت ہوئی،درخواست عابد باکسر کے سسر نے دائرکر رکھی ہے ۔
عابدباکسرسے متعلق وفاقی حکومت نے ہائیکورٹ میں بیان جمع کراتے ہوئے کہا کہ عابدباکسرکودبئی سے پاکستان منتقل کردیاگیاہے،سابق پولیس افسر کو 19 فروری کوپاکستان منتقل کیاگیا۔
عدالت نے عابدباکسرکو 27 جولائی کوپیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پرڈائریکٹرایف آئی اے کوبھی طلب کرلیا۔