چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری زیورات، موبائل، موٹرسائیکل سمیت گاڑیوں سے محروم

چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری زیورات، موبائل، موٹرسائیکل سمیت گاڑیوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی چھاونی کے علاقے صدر بازار ضرار شہید روڈ پر موبائل شاپ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی وردات کے دوران ڈاکوگن پوائنٹ پر خلیل کی دکان میں داخل ہوئے 15 لاکھ کے موبائل فون،نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے، جبکہ نشتر کالونی کے علاقہ میں ڈاکووں نے مغیث کے گھر سے4لاکھ30 ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔سندر میں ڈاکووں نے کامران کے گھر سے 2لاکھ10ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ وحدت کالونی میں ڈاکووں نے فیاض کے گھر گھس کر 2لاکھ 30ہز ار کی نقدی لوٹ لیے۔ ہربنس پورہ کے علاقہ میں ڈاکووں نے فیضان کے گھر سے 1لاکھ70ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،مصطفی اباد میں ڈاکووں نے حماد کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا -ریس کورس میں ڈاکووں نے خان بہادر سے45ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔کاہنہ کے علاقہ میں ڈاکووں نے رحمان سے25ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں ڈاکووں نے شبیر سے20ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔جبکہ نولکھا اور گلشن اقبال سے گاڑیاں اور مزنگ۔سمن آباد اور شیراکوٹ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -