چیئرپرسن کی سبکدوشی کے بعد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی غیر فعال

چیئرپرسن کی سبکدوشی کے بعد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی غیر فعال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی چیئرپرسن کے عہدے کی مدت اختتام پذیر ہونے پر ملک میں تیل اور گیس کے شعبے کا ریگولیٹر ادارہ غیر فعال ہوگیا۔عظمیٰ عادل خان کی بطور چیئرپرسن اوگرا تعیناتی کو 4 سال مکمل ہونے پر وہ اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئیں۔اوگرا اتھارٹی ایک چیئرمین اور تین ممبران پر مشتمل ہوتی ہے اور اس وقت اوگرا میں ممبر آئل کی آسامی بھی خالی ہے جبکہ چیئرپرسن اوگرا کی سبکدوشی سے اتھارٹی میں صرف 2 اراکین باقی رہ گئے ہیں فی الوقت اتھارٹی میں میں نور الحق وائس چیئرمین اور ممبر فنانس کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم کی جانب سے چیئرمین اور ممبر اوگرا کی تعیناتی کے لیے بنائی گئی سلیکشن کمیٹی میں 2 ہفتے میں ہی تبدیلی کردی گئی۔وزیراعظم نے ان عہدیداران کے تقرر کے لیے رواں ماہ دو جولائی کو 5 رکنی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی تھی تاہم اب محض 12 روز بعد ہی 14 جولائی کو کابینہ ڈویژن نے سلیکشن کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اوگراغیرفعال

مزید :

صفحہ اول -