نئے چیئرمن کے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی ایف بی آر میں اعلیٰ سطح پر تقرر یاں وتبادلے

    نئے چیئرمن کے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی ایف بی آر میں اعلیٰ سطح پر تقرر یاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن)نئے چئیرمین ایف بی آرجاوید غنی نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی اعلی سطح پر تقرر یاں وتبادلے کردئیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ا یف بی آر کے ممبر پالیسی ایڈمن اور اسٹریٹیجک پلاننگ کوتبدیل کرد یا گیا ہے۔ڈاکٹر حامد عتیق سرور کو ممبر پالیسی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔چوہدری محمدطارق ممبران لینڈایف بی آرتعینات کردئیے گئے ہیں۔ ڈاکٹرحامدعتیق سرورممبراسٹریٹجک پلاننگ  تعینات کئے گئے ہیں۔بختیار محمد ممبر ایڈمن ایف بی آر جبکہ حافظ محمدعلی کوممبرایچ آرایم ایف بی آرمقررکردیاگیا ہے۔اسی طرح عنبرین افتخارممبرریفارمزایف بی آر،ڈاکٹرفیض الہیٰ میمن ڈی جی ایس آر،ڈاکٹرلبنیٰ ایوب چیف کمشنرآ رٹی اوکوئٹہ تعینات کئے گئے ہیں۔ساجداللہ صدیقی ڈی جی ریٹیل اسلام آبا د جبکہ ڈاکٹر آفتاب امام چیف کمشنرسی آرٹی کراچی تعینات کئے گئے ہیں۔
ایف بی آر

مزید :

صفحہ آخر -