چین کے علاوہ ایک اور ملک سے پاکستان کیلئے طبی امداد آ گئی

چین کے علاوہ ایک اور ملک سے پاکستان کیلئے طبی امداد آ گئی
چین کے علاوہ ایک اور ملک سے پاکستان کیلئے طبی امداد آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ازبکستان نے پاکستان کو کورونا سے متعلق 25میٹرک ٹن حفاظتی سامان اور ادویات فراہم کی ہیں۔
نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق سامان خصوصی طیارے آئی ایل 76کے ذریعے نورخان ائیربیس پہنچایا گیا۔ ازبک سفیر سعد اللہ نے طبی امداد این ڈی ایم اے حکام کے حوالے کیا۔
ترجمان ازبک سفارتخانہ کے مطابق طبی امدادمیں16ٹن ادویات،9ٹن انفرادی حفاظتی آلات شامل ہے۔سامان میں سرجیکل ماسک، دستانے، سینیٹائزر، شوز کور، پائرو میٹر، رسپیریٹر اور مختلف قسم کی ادویات شامل ہیں۔