قتل کے مقدمے میں  نامزد2 ملزمان کی ضمانت منظور

  قتل کے مقدمے میں  نامزد2 ملزمان کی ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی مقامی عدالت نے قتل کے مقدمے میں نامزد2 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی ہے ۔ایڈیشنل سیشن کورٹ غربی نے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان محمد ارسلان اور عامر سجاد کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ دونوں ملزمان پر مقتول ماجد کو لڑائی جھگڑے میں قتل کرنے کا الزام ہے۔ مقدمے میں نامزد ملزم چوہدری اسلم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔ وکیل صفائی نے موقف دیا کہ درخواست گزار ملزمان جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھے۔ لیاقت علی گبول ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ مقتول زبردستی ملزمان کی بہن شمائیلہ کا رشتہ مانگ رہا تھا۔ مقتول کو رشتہ دینے سے انکار کیا تھا جس پر مقتول ساتھیوں سمیت ملزمان کے گھر پر حملہ کیا۔ مقتول اور اس کے بھائیوں نے لڑکی کو زبردستی اغوا کرنے کی کوشش کی۔ عدالت نے موقف سننے کے بعد نامزد ملزمان محمد ارسلان اور عامر سجاد کی ضمانت منظور کرلی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی خلاف اتحاد ٹان میں مقدمہ درج ہے۔