پروجیکٹ مینجمنٹ انتظامیہ5لاکھ سے زائد ریونیو خزانے میں جمع کرانے میں کامیاب

پروجیکٹ مینجمنٹ انتظامیہ5لاکھ سے زائد ریونیو خزانے میں جمع کرانے میں کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اپنے نمائندے سے)پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ انتظامیہ گذشتہ ماہ فردات کی مد میں 5لاکھ سے زائد ریونیو حکومتی خزانے میں جمع کرانے میں کامیاب رہی روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلوما ت کے مطابق نئی 2014کو تحصیل رائیونڈ اور سٹی کی حدود میں جاری ہونے والی فردات کی مد میں 335000روپے ریونیو حکومتی خزانے میں جمع کروایا گیا اسطرح تحصیل ماڈل ٹاﺅن ،تحصیل شالیمار اور تحصیل کینٹ کی حدود میں 200000روپے کی ریونیو اکٹھا کیا گیا کمپیوٹر سروس سینٹر تحصیل سٹی اور رائے ونڈ کے انچارج صاحبا ن محمد ثاقب ضیاءاور منصور ارشد نے آگاہی دی کہ پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ انتظامیہ عوام الناس کو بروقت اور انتہائی آسان سہولتیں میسر کر رہی ہے پٹواری کلچر کا تقریبا ©خاتمہ ہو چکا ہے عوام الناس کو فوری ریلیف دیا جارہا ہے جبکہ ہر ماہ ٹارگٹ سے زیادہ ریونیو حکومتی خزانے میں جمع ہو رہا ہے جو کہ اس وقت پروجیکٹ کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے خادم اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی عوام النا س کو بہترین اور تیز ترین سہولت میسر کرنے کے باعث پنجاب بھر کے بزرگ اور نوجوان جوکہ پٹواری کلچر کے ستائے ہوئے تھے آج دعائیں مانگتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں