اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے لیے دی بینکرکا ’اسلامی بینک آف دی ایئر‘ کا اعزاز

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے لیے دی بینکرکا ’اسلامی بینک آف دی ایئر‘ کا اعزاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)بینکاری کے معروف جریدے دی بینکر کی جانب سے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ صادق کو”بیسٹ اسلامک بینک فار دی ایئر 2019“قرار دیا گیا ہے۔دی بینکر ایوارڈز انتہائی پروقار ایوارڈز سمجھے جاتے ہیں جن کا مقصد ایسے اداروں کو تسلیم کرنا ہے جنہوں نے بینکاری اور فنانس کی انڈسٹری میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔اسٹینڈرڈ چارٹرڈ صادق کو بینکاری کی صنعت میں بعض بڑے اداروں کی جانب سے مسابقت کا سامنا تھا اور اس نے یہ اعزاز اپنے کلائنٹس کے لیے اپنی اہلیت اور عزم کے حوالے سے جیتا ہے۔ ہیڈ آف اسلامک بینکنگ، اظہر اسلم نے کہا،”یہ ایوارڈ ہماری اْن کوششوں کے اعتراف کی حیثیت رکھتا ہے جو ہم اپنے کلائنٹس کو،شرعی اصولوں کے مطابق،عمدہ اور باسہولت حل فراہم کرنے کے لیے کرتے ہیں۔
اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی عالمی مہارت، حقیقی طور پر مضبوط موجودگی اور مقامی مارکیٹ کے بارے میں گہری سمجھ بوجھ ہمیں ایک نمایاں مسابقتی برتری فراہمی کرتے ہیں تاکہ ہم ایک ایسا مالی اسٹرکچر فراہم کر سکیں جو ہمیں کلائنٹس
کے لیے ویلیو فراہم کرنے کے قابل بناتا ہے۔“

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پہلا بین الاقوامی بینک ہے جسے سنہ 2004ء میں اسلامی بینکاری کا لائسنس عطا ہوا اور جس نے پاکستان میں پہلی اسلامی بینکاری کی شاخ قائم کی۔

اسلامی بینکاری میں ہماری جدت کی صلاحیت کا اظہار ملک میں شرعی اصولوں سے مطابقت رکھنے والے متعارف کرائے گئے پہلے اور اب تک کے واحدکریڈٹ کارڈر
سے ہوتا ہے۔

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اپنے کارپوریٹ فنانس/کمرشل بینکنگ اور ریٹیل بینکنگ کے کلائنٹس کو جامع اسلامی پروڈکٹ کا سوئیٹ پیش کرتا ہے۔ اس کے پاس عالمی سطح پر تسلیم شدہ صلاحیتیں اور ڈیلزبھی موجود ہیں جو اس کی تصدیق کرتی ہیں۔ صادق کے کلائنٹس تمام کاروباری شعبوں میں موجود ہیں اور اس میں ایک مسلسل رفتار سے اضافہ ہو
رہا ہے۔

مزید :

کامرس -