بلال عرف پاشا ڈان ڈکیت گینگ کے2ملزمان سرغنہ سمیت گرفتار

بلال عرف پاشا ڈان ڈکیت گینگ کے2ملزمان سرغنہ سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کرا ئم سےل )ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار کی ہدایت پر ہنجر وال پولیس نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث بلال عرف پاشا ڈان ڈکیت گینگ کے2ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے موٹر سائیکلز، موبائل فونز،پسٹلزوگولیاںبرآمد کرلیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار نے تمام ڈویژنل ایس پیز کوشہر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے پیش نظر ہدایات جاری کیںجس پر ایس پی صدر اویس ملک نے اے ایس پی ڈاکٹر محمد اقبال خان کی سربراہی میںایس ایچ اوفاروق اصغر اعوان و دیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے دن رات کی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے بلال عرف پاشا ڈان ڈکیت گینگ کے 2ملزمان کوسر غنہ سمیت اُس وقت گرفتارکیا جب ملزمان واردات کی نیت سے C بلاک مرغزار کالونی پارک کے ساتھ موٹر سائیکل پر واردات کی نیت سے کھڑے تھے ۔ان کے قبضہ سے2 0موٹر سائیکلز،02 موبائل فونز، 02 پسٹلزاور08گولیاںبرآمد کرلیں۔گرفتار ملزمان میںبلال عرف پاشا اور ملک طالب شامل ہیں ۔ ملزمان نے دورانِ تفتیش متعدد وارداتوں کاانکشاف بھی کیا ہے۔ ایس پی صدر اویس ملک نے بلال عرف پا شا ڈان ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -