چیف سیکرٹری سندھ نے اے ڈی بی کے وفد کی ملاقات

چیف سیکرٹری سندھ نے اے ڈی بی کے وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن سے جمعرا ت کی صبح ایشیا ئی تر قیا تی بینک کے پا نچ رکنی وفد نے کنٹر ی ڈائریکٹر ویرنے لیپیک کی قیا دت میں ملا قا ت کی ۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وتر قیا ت محمد وسیم بھی اس مو قع پر مو جو د تھے ۔ملا قا ت کے دورا ن ADBکے تعا و ن سے مر تب کر دہ ترقیاتی منصو بو ں پر تبا دلہ خیا ل ہو ا ۔ان منصو بو ں میں سندھ سٹیز امپروومنٹ پرو گرا م ،پبلک پرا ئیوٹ پارٹنرشپ ،سندھ پرووینشل رو ڈ امپروومنٹ پرو جیکٹس اور بس ریپڈ ٹرا نزٹ سسٹم شا مل ہیں ۔اس مو قع پر مذکورہ منصوبو ں کے انتظا می معا ملا ت سمیت متعدد پہلو ؤ ں کا جا ئزہ لیا گیا ۔ملا قا ت کے بعد چیف سیکریٹری نے محکمہ ہا ئے بلدیا ت ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور ٹرانسپو ر ٹ کے سیکریٹریز سمیت تما م انتظا می سیکریٹریز پر زور دیا کہ وہ تر قیا تی منصوبو ں کی بر وقت تکمیل کے لئے روا بط کو فرو غ دیں اور با لخصوص ایشیا ئی تر قیا تی بینک کے سا تھ بھر پو ر تعا ون کریں ۔انہو ں نے واضح کیا کہ منصو بو ں میں تا خیر نا پسندیدہ عمل ہے ۔انہو ں نے ایشیا ئی تر قیا تی بینک کی ٹیم کو سندھ حکومت اور انتظا میہ کی جا نب سے بھر پو ر تعا ون کایقین دلا یا۔ایشیا ئی تر قیا تی بینک کے وفد نے چیف سیکریٹری سندھ اور دیگر محکمو ں کے تعا ون پر اظہا ر تشکر کیا ۔وا ضح رہے کہ BRTSمر بو ط اورنج لائن،بلو لا ئن اور ریڈ لا ئن بس سر وس کے با ر ے میں چیف سیکریٹری نے سیکریٹری ٹرا نسپو ر ٹ سے فو ر ی رپو ر ٹ بھی طلب کر لی ہے ۔