طالبان کو امن پیشکش سے فائدہ اٹھاناچاہیے، ناصر جنجوعہ اور افغان چیف ایگزیکٹو کا اتفاق

طالبان کو امن پیشکش سے فائدہ اٹھاناچاہیے، ناصر جنجوعہ اور افغان چیف ...
طالبان کو امن پیشکش سے فائدہ اٹھاناچاہیے، ناصر جنجوعہ اور افغان چیف ایگزیکٹو کا اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی ہے جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ طالبان کو نئی امن پیشکش سے فائدہ اٹھاناچاہیے۔
مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ ہفتہ کے روز افغانستان کے سرکاری دورے پر کابل پہنچے تھے جہاں انہوں نے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں پاک افغان تعلقات کی بہتری کیلئے بین الریاستی مذاکرات پر گفتگو کی گئی ، اس کے علاوہ افغان امن عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر دونوں رہنماﺅں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ طالبان کو نئی امن پیشکش سے فائدہ اٹھاناچاہیے۔