دوران پرواز آدمی کھانا کھانے لگا تو ساتھ بیٹھی لڑکی نے اپنے پاؤں ٹیبل پر رکھ لئے، اسے منع کیا تو پھر کیا ہوا؟ لوگوں کو پتہ چل جائے تو ہر مسافر اپنے پیر ٹیبل پر ہی رکھ کر بیٹھنا شروع ہوجائے

دوران پرواز آدمی کھانا کھانے لگا تو ساتھ بیٹھی لڑکی نے اپنے پاؤں ٹیبل پر رکھ ...
دوران پرواز آدمی کھانا کھانے لگا تو ساتھ بیٹھی لڑکی نے اپنے پاؤں ٹیبل پر رکھ لئے، اسے منع کیا تو پھر کیا ہوا؟ لوگوں کو پتہ چل جائے تو ہر مسافر اپنے پیر ٹیبل پر ہی رکھ کر بیٹھنا شروع ہوجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں دوران پرواز ایک شخص کھانا کھانے لگا تو اس کے برابر میں بیٹھی لڑکی نے اپنے پاؤں ٹیبل پر رکھ لیے۔ جب اس شخص نے منع کیا تو کچھ دیر کی توں تکرار کے بعد ایسا کام ہو گیا کہ آئندہ ہر فضائی مسافر ٹیبل پر ہی پیر کھ کر بیٹھنا شروع کر دے گا۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق یہ مسافر کوئی عام شخص نہیں بلکہ معروف مصنف فریڈرک جوزف تھے جنہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والا یہ واقعہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پربیان کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ’’میں ٹیکساس سے نیو جرسی جانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز میں سوار ہوا۔ میرے ساتھ والی سیٹ پر ایک لڑکی بیٹھی تھی، جیسے ہی ٹیبل پر کھانا آیا، اس لڑکی نے جوتے اتارے اور پاؤں ٹیبل پر رکھ دیئے۔‘‘
’’میں کچھ دیر تک لڑکی کو دیکھتا۔ میں سوچ رہا تھا کہ عملے کے لوگ ادھر سے گزر رہے ہیں، ان میں سے کوئی اسے پاؤں نیچے کرنے کو کہے گا، لیکن جب کافی دیر تک کسی نے اسے کچھ نہ کہا تو میں نے براہ راست بات کرنے کا فیصلہ کیا۔ میں نے اسے کہا کہ آپ کے پاؤں میرے کھانے کے برابر ہیں اور میں کھانا نہیں کھا پا رہا ہوں۔ اس پر لڑکی نے بے اعتنائی سے جواب دیا کہ ’’تو میں کیا کروں۔‘‘ میں نے کہا کہ آپ اپنے پاؤں نیچے کیجیے تاکہ میں کھانا کھا سکوں۔ اس پر لڑکی نے چیخ کر قریب سے گزرنے والے عملے کے ایک فرد کو پکارا اور اسے معاملے سے آگاہ کیا۔ میں نے اپنا موقف بیان کیا۔ عملے کا وہ شخص گیا اور اپنے انچارج کو لے آیا۔ انچارج نے آ کر لڑکی سے ایک پاؤں کھڑکی پر رکھنے اور دوسرا نیچے کرنے کی درخواست کی۔ اس پر لڑکی نے کہا کہ میں آپ کے اس مسافر کی سہولت کے لیے یہ کر رہی ہوں اور وہ بھی آپ کے کہنے پر، بدلے میں مجھے کیا ملے گا؟ اس پر انچارج نے اسے 1000ڈالر کا واؤچر دینے کا وعدہ کر دیا۔ اس واؤچر پر وہ بعد میں یونائٹڈ ایئرلائنز کی کسی بھی پروازپر مفت سفر کر سکے گی۔ عملے کے اس طرزعمل پر مجھے بہت حیرت ہوئی اور میں سوچتا رہ گیا کہ زیادتی میرے ساتھ ہوئی تھی اور مجھے کیا ملا؟‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -