قبائلی علاقوں میں10سال تک سالانہ 100ارب روپے خرچ کریں گے‘ وزیراعظم

قبائلی علاقوں میں10سال تک سالانہ 100ارب روپے خرچ کریں گے‘ وزیراعظم
قبائلی علاقوں میں10سال تک سالانہ 100ارب روپے خرچ کریں گے‘ وزیراعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقے کے عوام بے مثال ترقی دیکھیں گے، حکومت قبائلی علاقوں کی ترقی کیلئے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ قبائلی علاقوں کی ترقی کے اپنے وعدے کی تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ قبائلی علاقے کے عوام بے مثال ترقی دیکھیں گے، ترقیاتی پروگرام کیلئے ہفتے کا مشاورتی عمل باجوڑسے شروع ہو رہا ہے، حکومت قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔
یاد رہے کہ تین روز قبل باجوڑ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقے کے لوگوں کو جنگ سے بہت نقصان پہنچا لیکن ہرمشکل کے بعد اللہ آسانی پیدا کرتا ہے، انشااللہ قبائلی علاقوں کا آسانی کا وقت شروع ہوگیا ہے۔