ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس لکی مروت کے زیر اہتمام میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کی مذمت

ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس لکی مروت کے زیر اہتمام میر شکیل الرحمان کی گرفتاری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سر ائے نورنگ (نما ئندہ پاکستان) ڈسٹر کٹ یو نین آف جر نلسٹس لکی مروت کے صحا فیو ں نے جنگ اور جیو کے ایڈ یٹر اینڈ چیف میر شکیل الر حما ن کی گر فتار ی کے خلاف احتجا ج کیا یہ احتجا ج گذ شتہ روز یہا ں میڈ یا سنٹر نورنگ میں ڈسٹر کٹ یو نین آف جر نلسٹس لکی مروت کے صدر ولید خان مروت کی قیادت میں منعقد ہ ایک ہنگا می اجلاس کے بعد دفتر کے سا منے احتجاج کیا گیا جس میں ضلع بھر سے بڑی تعداد میں صحا فیو ں نے شر کت کی صحافیو ں نے پلے کارڈ اُ ٹھا رکھے تھے جن میں جیو کے حق میں اور نیب کے خلاف نعر ے درج تھے صحافیو ں نے نیب کی جا نب سے جنگ گرو پ اور جیو کے ایڈ یٹر اینڈ چیف میر شکیل الر حما ن کی گر فتار ی پر تشو یش کا اظہار کیا اور کہا کہ جب سے موجودہ حکومت بر سر اقتدار آئی ہے تب سے ذرائع ابلاغ اور اس سے منسلک صحافیوں اور دیگر کارکنوں کے برے دن آنا شروع ہو گئے ابتدائی دنوں میں تو صرف بے باک اور غیر جانبدار صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا مگر بعد میں مالکان ایڈیٹروں اور انتظامی آفسروں کی زبان بند کر نے کی کوشش کی گئی اور اب افسو س کیسا تھ کہنا پڑ تا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے نشریاتی ادارے جنگ گروپ کے مالک کو گرفتا کر لیا گیا میر شکیل الرحمن کی گرفتاری کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے ملک بھر کے ذرائع ابلاغ کے اداروں کے مالکان صحافیوں اور کارکنوں کو فوری طور پر متحد ہونے اور موجودہ حکومت کے اس غیر آئینی اور غیر اخلاقی اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہئے۔