الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو دورہ مالا کنڈ سے روک دیا
مالاکنڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر مالاکنڈ نے وزیراعظم کوجلسہ کرنے سے روک دیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر مالاکنڈ نے وزیراعظم عمران خان کوجلسہ کرنے سے روک دیا ہے۔ڈی ایم او نے مؤقف اپنایا ہے کہ وزیر اعظم کے بلدیاتی الیکشن کے دوران جلسہ سے خطاب الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے جس پر انہیں درگئی میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
خیال رہےوزیر اعظم عمران خان کا 20 مارچ کو درگئی میں جلسہ شیڈول ہے۔