کراچی سے راولپنڈی جانیوالی ٹرین کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی

کراچی سے راولپنڈی جانیوالی ٹرین کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی
کراچی سے راولپنڈی جانیوالی ٹرین کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ٹنڈو آدم خان (آئی این پی) کراچی سے راولپنڈی جانے والی ریل گاڑی پاکستان ایکسپریس کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی جارہی تھی کہ ٹنڈوآدم ریلوے سٹیشن پر بریک لگانے سے گاڑی کی آخری بوگی پٹڑی سے اتر گئی، جس کے باعث مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ وقوعہ کے باعث کراچی سے پنجاب جانے والے ٹریک کو بند کرکے گاڑیوں کو متبادل راستوں سے اپنی منزلوں کی جانب بھیجا گیا۔ آخری اطلاعات کے مطابق ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے۔

مزید : ٹنڈومحمّدخان