سونم کپور سے شادی کے بعد ان کے شوہر آنند آہوجا نے اپنی دلہنیا کیلئے ایسا کام کردیا جس کی مثال ڈھونڈنا مشکل، تفصیلات ایسی کہ جان کر شوہروں کے منہ کھلے کے کھلے رہ جائیں گے

سونم کپور سے شادی کے بعد ان کے شوہر آنند آہوجا نے اپنی دلہنیا کیلئے ایسا کام ...
سونم کپور سے شادی کے بعد ان کے شوہر آنند آہوجا نے اپنی دلہنیا کیلئے ایسا کام کردیا جس کی مثال ڈھونڈنا مشکل، تفصیلات ایسی کہ جان کر شوہروں کے منہ کھلے کے کھلے رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ویب ڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کے شوہر آنند آہوجا نے بھی اپنی اہلیہ کی طرح شادی کے بعد اپنانام تبدیل کرلیا۔شادی کے بعد خواتین اپنے نام کا آخری حصہ جسے عموماً (سرنیم)کہاجاتا ہے تبدیل کرلیتی ہیں اورعموماً پیادیس سدھارنے کے بعد خواتین کو ان کے شوہر کے نام سے پکاراجاتا ہے۔ تاہم کچھ خواتین اپنا نام تبدیل نہیں کرتیں۔ لیکن ایسا کبھی سننے میں نہیں آیا کہ کسی مرد نے شادی کے بعد اپنے نام کے ساتھ اپنی بیوی کا نام لگایاہو۔ ناممکن نظر آنے والی یہ بات سونم کپور کے شوہر آنند آہوجا نے سچ کردکھائی ہے۔
شادی کے فوراً بعد سونم کپور نے زیادہ ترخواتین طرح اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر کے نام کااضافہ کرلیا تھااور سوشل میڈیا کے تمام اکائونٹس پر انہوں نے اپنا نام تبدیل کرکے ’سونم کپورآہوجا‘کرلیا تھا۔ سونم کے ساتھ آنند آہوجا نے بھی اپنی اہلیہ سے بے انتہا محبت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے نام میں ’ایس‘ کا اضافہ کرلیا جس کے بعد ان کانام ’آنند سونم آہوجا‘ہوگیا۔