شیخ رشید کی نوکری ہی آصف علی زرداری کے خلاف بدزبانی کرنا ہے:سعید غنی

 شیخ رشید کی نوکری ہی آصف علی زرداری کے خلاف بدزبانی کرنا ہے:سعید غنی
 شیخ رشید کی نوکری ہی آصف علی زرداری کے خلاف بدزبانی کرنا ہے:سعید غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی نوکری ہی صدر آصف علی زرداری کے خلاف بدزبانی کرنا ہے کیونکہ شیخ رشید کو اپنی وزارت کی کارکردگی بیان کرنے کے لئے کچھ بھی نہیں،سندھ میں ایڈز کے مریضوں کا علاج ہو رہا ہے اگر شیخ رشید کو کوئی مسئلہ ہے تو بتائیں۔

شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ریلوے کا ٹریک تین دن تک بند رہا، مسافر پریشانی اور مشکلات کا شکار رہے جبکہ شیخ رشید انتہائی ڈھٹائی سے پریس کانفرنس کرتے رہے،ان کے لئے چلو بھر پانی میں ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ سعید غنی نے کہاکہ نالائق وزیراعظم کی کابینہ بھی ان کی طرح نالائق ہے۔